پی ایس ایل6: زلمی کو گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش

فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ 6 کے 19ویں میچ میں آج پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش ہوگا۔

پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ کے دوبارہ انعقاد کے بعد پہلی بار میدان میں اترے گی، زلمی کی قیادت وہاب ریاض کرینگے۔

کوئٹہ کی ٹیم پےدرپے ناکامیوں کے بعد ایونٹ پلے آف راؤنڈ سے تقریبا باہر ہوچکی ہے، گلیڈی ایٹرز نے اس سیزن میں 6میچز کھیل کر صرف ایک کامیابی حاصل کی ہے۔

ایونٹ میں پشاور زلمی کی ٹیم 6میچز کھیل کر 3 جیتے ہیں جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر براجمان ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔

میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جبکہ اسلام آباد نے ہدف بغیر کسی نقصان حاصل کرلیا۔