پی ایس ایل6: لاہور قلندرز کاٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ

فوٹو: پی ایس ایل

پی ایس ایل 6 کے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 6 کرونا وائرس کی وباء کے باعث متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا تھا، جس کا ایک بار پھر آغاز ہوگیا۔

ابوظہبی میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ شام میں پریکٹس کے دوران بھی نمی نظر آرہی تھی، یہاں کچھ گرمی ہے جس سے مشکلات پیش آسکتی ہیں، بیٹسمینوں کو بھی بولرز کی طرح 100 فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ آج ٹیم میں غیرملکی کھلاڑیوں میں بین ڈنک، راشد خان، جیمز فولکنر اور ٹم ڈیوڈ شامل ہیں۔