پی ایس ایل6 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، لاہور قلندرز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ کراچی کنگز کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہوگا۔

پی ایس ایل 6 میں لاہور قلندرز پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل آئے گی، قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قابض ہے جبکہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر براجمان ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز کراچی کنگز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف اچھا ٹوٹل کرنے کے باوجود 8وکٹوں سے ہار گئے جبکہ یہ لیگ میں تیسری مرتبہ ہے کہ کنگز بڑا ہدف دینے کے باوجود شکست کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں بالالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ دونوں ٹیموں نے 7،7 میچز کھیل کر 6،6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

کراچی کنگز کی ٹیم کو پی ایس ایل کے گزشتہ دو میچز میں مسلسل ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے جبکہ پشاور زلمی کیخلاف ہار کنگز کو پلے آف مرحلہ سے باہر بھی کرسکتی ہے۔