
فوٹو: پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان نے پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے پر غور شروع ہوگیا جبکہ کراچی میں میچز کے امکانات معدوم ہوگئے۔
جمعہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کے درمیان ایک ورچوئل اجلاس ہوا جس میں لیگ کے انعقاد سے متعلق این سی او سی کی ہدایات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیاگیا جبکہ لیگ کے انعقاد سے متعلق این سی او سی کی ہدایات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا۔
دونوں ممالک میں عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ دورہ زمبابوے فورا بعد قومی ٹیم کو 23جون کو دورہ انگلینڈ پر روانہ ہونا ہے، لہٰذا پی سی بی اب اماراتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطہ کرکے ایونٹ کو منعقد کرنے پر تبادلہ خیال کرے گا۔
عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران پی سی بی ٹورنامنٹ کے نئے شیڈول کی تیاری پر بھی کام کرے گا، اس دوران بورڈ پلیئنگ اور ٹریننگ سہولیات، ہوٹل کی بکنگ، گراونڈ پہنچنے کےلیے ٹرانسپورٹ اور ویزوں کے حوالے سے بھی انگلش کرکٹ بورڈ سے مکمل رابطے میں رہے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ فرنچائز مالکان کے ساتھ آج کا اجلاس بہت اہم رہا، ہم نے کئی پہلوؤں کا جائزہ لیا، اس دوران متحدہ عرب امارات کا وینیو پہلی ترجیح بن کر سامنے آیا ہے تاہم ہمیں اب بھی کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہم پی ایس ایل6 کو کامیابی سے مکمل کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔
PCB has cancelled their hotel booking (407 rooms) for PSL in Karachi. They either moving to UAE or pushing the league further. Decision in one hour. #PSL6
— Umar Farooq Kalson (@kalson) May 7, 2021
قبل ازیں معروف صحافی عمر فاروق نے اپنے ٹویٹ میں اجلاس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ پی سی بی کی نے کراچی میں بک کیے گئے407ہوٹلز کی بوکنگ ملتوی کردی ہے اور لیگ کو جلد متحدہ عرب امارات منتقل کیا جارہا ہے۔
متعلقہ خبریں