پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز یواےای منتقل، رپورٹ

PSL-2021

فوٹو: پی ایس ایل

کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا وباء کے باعث پاکستان سپر لیگ6 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کر دیے۔

پی سی بی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ایونٹ کے بقیہ میچز یکم جون سے 20جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پی سی بی کو کو بقیہ میچز اپنے ملک میں منعقد کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔

ابوظہبی میں موجود پی سی بی کے وفد نے اس پیشرفت سے متعلق بورڈ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کھلاڑی چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے یو اے ای روانہ ہوں گے۔ پی ایس ایل فرنچائزز نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل6 پاکستان میں جاری تھا کہ مارچ میں کرونا وباء میں اضافے کے سبب ایونٹ کے بقیہ میچز غیر معنیہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے تھے۔ سات کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبرز کے کرونا ٹیسٹ مثبت بھی آئے تھے۔