پی ایس ایل7:زلمی کی مشکلات میں اضافہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، جس پر دونوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

پشاور زلمی نے انکی جگہ دو کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں جگہ دی ہے ان میں امام الحق اور حماد بٹ شامل ہیں۔
دوسری جانب ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دونوں کھلاڑیوں کی اسکواڈ میں شمولیت کی منظوری دیدی ہے۔

پی ایس ایل7:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو بڑا دھچکا

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے 27 فروری تک بالترتیب کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے کراچی میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

پی ایس ایل7:کمنٹری پینل کے نام سامنے آگئے

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے تقریباً 95 فیصد کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

تازہ ترین

خانپور ڈیم میں کشتی الٹ گئی، استاد جاں بحق
بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے
لاہورہائیکورٹ نےریور راوی پراجیکٹ غیرقانونی قراردیدیا
شرح سود9.75فیصدپربرقرار،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان