پی ایس ایل7: پشاور زلمی نے پہلی فتح سمیٹ لی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے نائب کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کیا اور 155 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، اوپنر احسان علی 73 رنز بنائے اور ول اسمڈ نے59 بالز پر 97 انکی اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے جارحانہ آغاز کیا، اوپنر یاسر خان 12 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ اسی طرح مڈل آرڈر بلےباز حسین طلعت نے 52 جبکہ کپتان شعیب ملک نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پشاور کی جانب سے حیدر علی 19،ٹام کیڈمور 22 اور ردرفورڈ 10 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز نے تین جبکہ جیمز فولکنر اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم کو کوویڈ میں مبتلا ہونے کے باعث کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل، ارشد اقبال اور حضرت اللہ زازئی کا ساتھ میسر نہیں تھا۔

اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی خدمات حاصل نہیں تھیں۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کو کوویڈ ہونے کے باعث ٹیم کی قیادت شعیب ملک کررہے ہیں۔

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک ترمیمی بل:اکثریت کے باجود اپوزیشن کوشکست کیسے ہوئی؟
ملتان: لاپتہ بچی کی لاش چچاکے گھرسے مل گئی، پولیس
پاک بحریہ میں سی کنگ ہیلی کاپٹر شامل کرنے کی منظوری
ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ، 8 اشیاء سستی، 17 مہنگی