پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

فائل فوٹو

بدین میں پی ایس 70 ماتلی کیلئے ضمنی الیکشن آج ہو رہے ہیں، جہاں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

پی پی کے بشیر ہالی پوٹو کے انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی محمد ڈاڈا ہالیپوٹو اور جے یو آئی کے مولانا گل حسن ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہیں۔

حلقہ پی ایس 70 ماتلی کے 123 پولنگ اسٹیشنز میں سے 41 کو حساس اور 12 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں