
فوٹو: پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے تمام ملازمین کی کرونا ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ویکسی نیشن کا یہ عمل یکم جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پی سی بی کے ملازمین کی ویکسینیشن کروائی گئی۔
ویکسینیشن کا یہ عمل لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں مکمل کیا گیا۔
PCB Vaccination Drive turns its focus to employees
Read More: https://t.co/uqdTDfuyI6 pic.twitter.com/rNHPMg9dDA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 23, 2021
دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی ویکسی نیشن بھی رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کرلی جائے گی۔ اس سے قبل پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی ویکسی نیشن بھی کروا چکا ہے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کے مطابق عالمی وباء کے باوجود پی سی بی کے تمام ملازمین نے بھرپور انداز سے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھائیں۔ ہم اپنے تمام ملازمین کو دفاتر میں مکمل حاضری سے قبل ایک محفوظ اور صحت افزاء ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں