پی ٹی آئی کے پاس لانگ مارچ کے علاوہ دیگر آپشنز بھی ہیں: عمران خان

عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے۔ (فوٹو: فیس بک)

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی طرف مارچ ان کی موجودہ حکومت کے خلاف جدوجہد کا ایک حصہ ہے اور اس جدوجہد کی کامیابی کے لیے ان کے پاس اور کئی آپشنز بھی ہیں۔ 
جمعرات کے روز اسلام آباد میں انٹرنیشنل میڈیا کے کچھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مارچ کی حکمت عملی کے متعلق ابھی کوئی بات نہیں کریں گے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ آزاد اور منصفانہ انتخاب کے لیے کسی سے بھی مذاکرات کریں گے اور سیاسی جماعتیں ہمیشہ مذاکرات کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے لیکن نواز شریف اور آصف زرداری کو اتنی حساس تعیناتی نہیں کرنی چاہیے۔