چارپائی لانے والے 8ارکان کے سندھ اسمبلی میں داخلے پرپابندی

Sindh Assembly

فوٹو: آن لائن

سندھ اسمبلی میں چارپائی اور بستر لانے والے 8ارکان کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی جس کے تحت تمام ارکان رواں اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

پابندی کے مطابق نامزد ارکان سعید آفریدی، رابستان خان، ارسلان تاج، محمد علی، عدیل احمد، علی عزیز، شاہنواز جدون، بلال غفار اور راجہ اظہر موجودہ سیشن کے دوران اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے رول 233 اور 257 کے تحت کارروائی کی۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی ارکان نے ایوان کے تقدس کو پامال کیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کے روکنے کے باوجود چارپائی ایوان میں لے کر آئے تھے۔