چاغی:تفتان سےکوئٹہ جانے والی مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

چاغی میں تفتان سے کوئٹہ جانے والی مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں ٹرین کی 6 بوگیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ریلوے ٹریک کا 300 فٹ حصہ متاثر ہوا ہے جس کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ریلوےحکام نے بتایا ہے کہ مزید امدادی ٹیمیں کوئٹہ سے روانہ کردی گئی ہیں اور مرمت کے کام میں مزید 2 دن لگنے کا امکان ہے۔ اس دوران کوئٹہ سے تفتان کے لئے تاحال کسی اور ٹرین کے آمد متوقع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو کوٹری اور حیدر آباد کے درمیان ریلوے ٹریک پر مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر کر ایک دوسرے میں دھنس گئیں۔ حادثے میں ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا اور ڈرائیور اور فورمین زخمی بھی ہوا۔

متعلقہ خبریں