چاند رات اورعید پر کہاں کہاں بارش متوقع ہے؟

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

رمضان کا آخرے عشرے میں موسم نسبتاً گرم رہا لیکن عید پر ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں کے رہنے والوں کو موسم کی طرف سے خاصا ریلیف ملے گا کویں کہ چاند رات تو ٹھنڈی ہوگی ہی لیکن عید کا بھی بارش سے بھیگنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے گرمی میں روزہ داروں کو عید پر ایک اچھی خبر دی ہے کہ آخری عشرے میں سورج جوبن پر رہا لیکن عید پر موسم مہربان رہے گا لیکن موسم کا یہ ریلیف ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں تک محدود رہے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر بابر شہزاد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور اور گوجرانوالہ میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں بدھ اور جمعرات کو صبح یا رات کو بارش ہوسکتی ہے۔

جنوبی علاقوں بالخصوص سندھ میں عید پر بھی بادلوں چھانے کا کوئی امکان نہیں بلکہ گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔بابر شہزاد کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 40 یا 45 کی جا سکتا ہے۔ خاص طور پر سندھ میں درجہ حرارت دن میں زیادہ رہنے کی توقع ہے اور اگر دو سے تین دن رہتا ہے تو ہیٹ اسٹریس پیدا کرے گا۔

متعلقہ خبریں