چترال:پل پارکرتےہوئے گاڑی دریامیں جاگری،8افرادلاپتا

دیگر 8 افراد کی تلاش جاری

چترال سے یارخون جانے والی گاڑی اوناوچ پل پار کرتے ہوئے دریا میں جا گری۔ 2 افراد کو بچا لیا گیا، جب کہ 8 افراد کی تلاش جاری ہے۔

مقامی افرا کے مطابق واقعہ رات ایک بجے پیش آیا۔ گاڑی میں کل 10 افراد سوار تھے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی آبادی نے لاپتا افراد کی تلاش شروع کردی۔

لاپتا ہونے والوں میں 6 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ مقامی افراد کی جانب سے غوطہ خوروں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اس وقت دریا میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہے۔ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

واقعہ پر وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپر چترال انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ خبریں