چشمہ بیراج میں کشتی ڈوبنے سے 4 افراد لاپتہ ہوگئے۔
ریسکیو 1122 نے بتایا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں چشمہ بیراج پر پکنک منانے آنے والے افراد کی کشتی ڈوب گئی۔ کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔
مقامی افراد کے مطابق کشتی میں 10 سے 12 افراد سوار تھے۔ غوطہ خوروں نے کئی افراد کو نکال لیا تاہم لاپتہ ہونے والوں کی تعداد جاری ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی الٹنے کا واقعہ تیز ہواؤں کے باعث پیش آیا۔
متعلقہ خبریں