
فائل فوٹو
وزارت داخلہ نے پاک افغان سرحد چمن بارڈر کراسنگ پوائنٹ کو ہفتے میں 7دن آمدورفت کے لیے کھول دیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق چمن بارڈر دن میں 18گھنٹے کھلا رہے گا۔
چمن بارڈر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک تجارت کے لیے چھ دن کھلا رہتا تھا مگر پاسپورٹ پر سفر والوں کو صرف ہفتے کے روز آنے جانے کی اجازت تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 2 مارچ 2020 کو کرونا وائرس کی وجہ سے بارڈر بند کیا گیا تھا۔
اسکے علاوہ پاکستان کی وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت طورخم بارڈر سے افغانستان کے راستے تجارتی سامان ازبکستان روانہ ہوگیا ہے۔
متعلقہ خبریں