چمن دھماکے میں پولیس اہلکار جاں بحق

Chaman blast

چمن کے علاقے قلعہ عبداللہ بازار میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکار جاں بحق اور جبکہ ایک اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق بازار میں پولیس کی گاڑی پر اس وقت دھماکہ ہوا جب پولیس کی گاڑی معمول کے گشت کے دوران بازار سے گزر رہی تھی کہ موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا دھماکہ خیزمواد پھٹ گیا۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ان کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے میں پولیس کی گاڑی تباہی ہوگئی۔

اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ دیں محمد کے مطابق دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس دھماکے میں ایک پولیس اہلکار حکمت االہ جاں بحق اور اہلکار یوسف زخمی ہوگیا جبکہ ایک راہگیر بھی زخمی ہوا۔

دھماکے میں زخمی پولیس اہلکار محمد یوسف کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں