چمن: قدیمی عید گاہ کے قریب دھماکا

چمن: دھماکے کے بعد کا ایک منظر

چمن میں قدیمی عید گاہ کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

نمائدہ سما کے مطابق چمن کے بوغرہ چوک مرغی بازار کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکا جے یو آئی ف کے نظریاتی گروپ کے نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے میں مولانا عبدالقادر لونی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

چمن: دھماکے کے بعد کا ایک منظر

لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے  کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرلیے۔

دھماکے سے متعلق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ  دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گرد بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔