چودہ برس کی جدوجہد کےبعد سیاست میں کامیابی ملی،عمران خان

پہلے انتخابات میں ناکامی ملی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میں جدوجہد کے بعد مقام حاصل کیا ہے۔ابتدا میں ناکامی ملی لیکن ہمت نہیں ہاری اور ڈٹے رہے۔

کولمبو میں بدھ کواپنےاعزازمیں منعقد تقریب سے خطاب کرتےہوئےعمران خان نے بتایا کہ جب وہ سیاست میں آئے تو اُن کی جماعت کو 1997 کے انتخابات میں صرف ایک سیٹ ملی اور بری شکست ہوئی۔ہرکسی نے ان کی سیاست پر تنقید کی اور کہا کہ یہ آخری بار سیاست میں دکھائی دئیے ہیں۔

عمران خان نے بتایا کہ انتخابات میں شکست کےبعد وہ سیاسی میدان میں مذاق بن گئے تھے اور 14 برس لوگ ان پر ہنستے رہے۔لوگوں کا خیال تھا کہ وہ سیاست میں کبھی آگے نہیں جاسکتے کیوں کہ انھوں نے دشوار راستے کا انتخاب کیا تھا اور کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی بلکہ اپنی علیحدہ سیاسی جماعت بنائی۔

متعلقہ خبریں