سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثار کا 3سال بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ چوہدری نثار کے سیکریٹری نے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ سے رابطہ کیا ہے جبکہ 18مئی کو اسمبلی اجلاس میں انکے حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔
مبینہ طور پر یہ اس لیے اٹھایا گیا ہے کہ توقع ہے وفاقی حکومت ایک آرڈیننس منظور کرنےجارہی ہے جس میں اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے والوں کی رکنیت منسوخ کردی جائے گی۔
مسلم لیگ نون سے اختلاف کے باعث چوہدری نثار نے 2018کےعام انتخابات میں بطور آزاد امیدوار حصہ لیاتھا جبکہ وہ این اے59 اور این اے63 کی سیٹیوں پر پی ٹی آئی کے غلام سرور خان سے ہارگئے تاہم انہوں نے پی پی 10 (راولپنڈی) کی نشست جیت لی تھی لیکن رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا تھا۔
یاد رہے کہ 2019میں چوہدری نثار کےحلف اٹھانے میں ناکامی کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ جس میں درخواست گزار نےعدالت سے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کو چوہدری نثار کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
پی ٹی آئی کی مومنہ وحید نے بھی اپنے حلف برداری کے فیصلے کے خلاف قرارداد پیش کی تھی۔ جس میں ریمارکس دیئےگئے تھے کہ چوہدری نثار نے ملک کی امیج کو داغدار کیا ہے اور اپنےعمل کے ذریعے اپنے ووٹرز کے ساتھ بد سلوکی کی تھی۔
متعلقہ خبریں