چھتوں پر پلے بیلوں کے کرینوں سے اتارنے کے مناظر

تصاویر : آن لائن

کراچی میں گھروں کی چھروں پر قربانی کیلئے جانور پالنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، کئی لوگ بکروں کے ساتھ ساتھ بڑے جانور گائے اور بیل بھی گھروں چھتوں پر پالتے ہیں۔

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی لیاقت آباد اور ناظم آباد سمیت کئی علاقوں میں لوگوں نے اپنے گھروں کی چھتوں پر پلے جانور کرینوں کی مدد سے اتارے، اس منظر کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے۔

کراچی میں ایک گھر کی چھت پر پالے گئے چاند بیل، عقب میں گزشتہ سالوں میں قربان کئے گئے بیلوں کے سینگ بھی دیوار پر نصب ہیں۔