چھٹا ٹی20: انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ، دو آؤٹ

قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی20 میچوں کی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
اب سے کچھ دیر قبل تک پاکستان نے 6 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان کے 40 رنز بنائے ہیں۔
مزید پڑھیں
وکٹ پر بابر اعظم اور حیدر علی موجود ہیں۔
آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبو کرنے والے محمد حارث تیسرے ہی اوور میں رچرڈ گلیسن کی گیند پر صرف 7 رنز بنا کر عادل رشید کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ شان مسعود کی گری جنہیں ڈیوڈ وِلی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ شان مسعود رنز کا کھاتہ کھول ہی نہ پائے۔
جمعے کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
اگر پاکستانی ٹیم یہ میچ جیت لیتی ہے تو پاکستان کو سیریز میں 2-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوجائے گی تاہم انگلینڈ کی جیت کی صورت میں سیریز 3-3 سے برابر ہوجائے گی۔
چھٹے ٹی20 میچ میں پاکستان ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جگہ محمد حارث اور حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین ٹیم میں شامل ہیں۔
دوسری جانب انگلش ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مارک وُڈ اور کرس وواکس کی جگہ رچرڈ گلیسن اور ریس ٹوپلے کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی پلیئنگ الیون

بابر اعظم ، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، عامر جمال، محمد وسیم، شاہنواز دھانی۔

انگلش پلیئنگ الیون

فِل سالٹ، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، معین علی، سیم کرن، ڈیوڈ وِلی، عادل رشید، ریس ٹوپلے، رچرڈ گلیسن۔