چھٹا ٹی20: کیا پاکستان آج سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر پائے گا؟

فاسٹ بولر ڈیوڈ وِلی کی جگہ لیام ڈاسن کو میچ میں موقع دیا جاسکتا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا چھٹا میچ آج کھیلا جائے گا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول ٹی20 میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے۔
اگر پاکستانی ٹیم یہ میچ جیت لیتی ہے تو پاکستان کو سیریز میں 2-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوجائے گی تاہم انگلینڈ کی جیت کی صورت میں سیریز 3-3 سے برابر ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں
اس سے پہلے کھیلے گئے پانچویں ٹی20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 6 رنز سے ہرادیا تھا۔
کرک انفو کے مطابق چھٹے ٹی20 میچ میں پاکستان ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جگہ محمد حارث اور حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین کو کھلایا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کی چھٹے ٹی20 میں بھی شرکت مشکوک ہے اور ان کی جگہ معین علی ہی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔
فاسٹ بولر ڈیوڈ وِلی کی جگہ لیام ڈاسن کو میچ میں موقع دیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چھٹا ٹی20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔