چین سےآئی گرین بسوں میں کیا خصوصیت ہے؟

اٹھارہ میٹرلمبی بس میں 150افراد کےسفرکرنےکی گنجائش

Your browser does not support the video tag.

چین سے درآمد شدہ گرین بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں، 18 میٹر لمبی آرٹیکیولیٹیڈ بسوں میں 40 نشستیں ہیں جس میں بیک وقت کھڑے اور بیٹھ کر 150 مسافر سفرکرسکتے ہیں۔

کراچی کےلیے درآمد بسیں یوروتھری معیار کی ہیں، جو ڈیزل اور بیٹری سے چلیں گی۔ بسوں میں نصب خصوصی سسٹم آگ کوخود ہی بجھادے گا جبکہ بس میں معذور افراد کیلئے خصوصی ریمپ بنایا گیا ہے۔

ہر بس میں دوویل چیئرز کی جگہ مخصوص ہے، بس میں لگا آر کیو لیٹیڈ سسٹم یورپ سے لیا گیا۔ پاکستان لانے سے قبل بس کا چین میں خصوصی کریش ٹیسٹ بھی کیا گیا جس میں اسکا ڈھانچہ مسافروں کےلیے محفوظ ثابت ہوا۔

گرین لائن منصوبےکی 40بسیں کراچی پہنچ گئیں

گرين بسز کی آپریٹر کمپنی کے آپریشن ہیڈ شاہ زمان نے بتايا کہ 200 ڈرائیورز کو ٹريننگ دی جائے گی، بس اسٹیشن پر کیش ٹکٹ کی سہولت ہوگی جبکہ ماہانہ کارڈ سے بھی ٹکٹ کی ادائیگی کی جاسکے گی۔ بس میں ٹریک پر ہنگامی ایگزٹ اور بس کو کھینچنے والے ٹرک بھی موجود رہیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز رہنماء پی ٹی آئی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا کراچی والوں سے کیا وعدہ پورا ہونے جارہا ہے، شہر قائد میں گرین لائن منصوبے کیلئے 80 میں سے40 بسیں آج کراچی پہنچ گئی ہیں، مزید بھی اکتوبر کے آغاز تک پہنچ جائیں گی۔

تازہ ترین

چیف الیکشن کمشنرانتخابی اصلاحات میں رکاوٹ ہیں،وفاقی وزرا
مفتی تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کےصدر منتخب
چین سےآئی گرین بسوں میں کیا خصوصیت ہے؟
گرین لائن منصوبےکی 40بسیں کراچی پہنچ گئیں