چین سے کرونا ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی

pakistan-vaccination-centres-closed-eid-first-second-days-NCOC

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا طیارہ چین سے سائنو ویک کی 20لاکھ خوراکیں لے کر پاکستان پہنچ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے سائینو ویک کی ویکسین چین سے خرید کر حاصل کی ہے۔

پاکستان پہنچنے والی ویکسین کی مقدار ایک کروڑ 10لاکھ خوراکیں ہوگئی ہیں۔

ملک بھر میں30سال سےزائدعمرکےافراد کی ویکسینیشن کاآغاز

واضح رہے کہ ملک بھر میں 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسینیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہری 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ارسال کرکے ویکسینیشن کے لیے اندراج کراسکتے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 30 سے39 سال کے افراد ویکسین کی تاریخ ملنے پر متعلقہ ویکسین سینٹر جا کر ویکیسن لگوائیں۔ ویکسینیشن سینٹر جاتے وقت اپنا اصلی قومی شناختی کارڈ اور موبائل پر موصول مخصوص کوڈ ساتھ رکھیں۔

متعلقہ خبریں