چین کا ملک میں دیہی غربت کے خاتمےکا اعلان

فوٹو: ہندوستان ٹائمز

چین کے صدر شی جن پنگ نے ملک میں دیہی غربت کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کے دارلحکومت بیجنگ میں منعقدہ تقریب میں دیہی غربت کے خاتمے کیلئے چین نے کوششوں پر’مکمل فتح‘ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی و خوشحالی کی بڑی اہمیت ہے، غربت کے خاتمے کے نتائج کو مستحکم کرنے اور وسعت دینے کے لئے دیہی ترقی پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ شہری اور دیہی علاقوں کے مابین ترقیاتی خلیج کو کم کیا جانا چاہیےتاکہ کم آمدنی والی آبادی اور پسماندہ علاقوں کے لوگ بھی ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔

 چین نے سنکیانگ، ننگ شیاہ ہوئی، گوانگ شی چوانگ، صوبہ سی چھوان، صوبہ یوئنان اور صوبہ گانسو شامل ہیں۔ صوبہ گوئی جو وہ آخری مقام تھا جہاں انسداد غربت میں حتمی فتح حاصل کی گئی۔

اس سے قبل چین نے رواں برس 2020 تک ملک سے غربت کے مکمل خاتمے کا ہدف متعین کیا تھا۔

واضح رہے کہ چین میں خطِ غربت کا پیمانہ سالانہ 2ہزار 400 یوان یعنی 1.69 ڈالر یومیہ سے ہے۔