چین کی ریمورٹ کنٹرول خلائی گاڑی نے سنیچر کو سرخ سیارے پر گھومنا شروع کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس لینڈنگ نے چین کو مریخ کے پہلے مشن میں مدار میں جانے، لینڈ کرنے اور گاڑی بھیجنے والی پہلی قوم بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں
چین کے سرکاری سوشل میڈیا کی پوسٹ کے مطابق ’ژورونگ روور‘ نے، جس کا نام ایک دیومالائی چینی آگ کے دیوتا کے نام پر ہے، چین کے وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 40 منٹ پر مریخ کی سطح پر چلنا شروع کیا۔
چین اس ماہ امریکہ کے ساتھ ان دو ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے مریخ پر زمینی گاڑیاں تعینات کی ہیں۔
سابق سوویت یونین نے سنہ 1971 میں ایک خلائی جہاز مریخ پر اتارا تھا لیکن اترنے کے چند سیکنڈ بعد ہی اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔

240 کلو وزنی ژورونگ میں چھ سائنٹفک آلات نصب ہیں۔ (فوٹو: چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن)