چین میں ہاتھیوں کے ایک جھنڈ نے ملک کے جنوب مغربی علاقے کے دیہاتوں میں فصلوں کو تباہ کر دیا ہے جس سے کسانوں کو لاکھوں ڈالروں کا نقصان ہوا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین کے سرکاری چینل سی سی ٹی وی نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران 15 ہاتھیوں نے مکئی کی فصلیں اکھاڑیں اور ایک گودام میں گھس کر وہاں ذخیرہ کی گئی اشیا کھا لیں۔
مزید پڑھیں
یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہوئی کہ یہ جنگلی ایشیائی ہاتھی، جو کہ چین میں ایک محفوظ نسل ہیں، یونن صوبے کے ژیشوانگبانا نیشنل نیچر ریزرو سے کیوں نکلے۔
ان ہاتھیوں کی منزل کا بھی ابھی تک اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔
تاہم منگل کو یونن صوبے کے حکام کا کہنا تھا کہ یہ جھنڈ لاکھوں کی آبادی والے صوبائی دارالحکومت سے صرف 20 کلومیٹر دور ایک شہر میں تھا۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اس جھنڈ کے سربراہ نے ہاتھیوں نیشنل ریزرو سے نکالا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کا اتنا دور سفر کرنا کوئی عام بات نہیں۔
سی سی ٹی وی کے مطابق اپریل کے وسط سے اب تک ان ہاتھیوں نے فصلوں کی تباہ کر کے تقریباً 10 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان کیا ہے۔

جنگلی ایشیائی ہاتھی یونن صوبے کے ژیشوانگبانا نیشنل نیچر ریزرو سے نکلے ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)