ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےپاکستان میں تیارکردہ وینٹیلیٹررجسٹرڈ کرلیا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پاکستان میں تیارکردہ وینٹی لیٹر رجسٹرڈ کرلیا ہے۔

جمعہ کو اسلام آباد میں ڈریپ میڈیکل ڈیوائسز رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں تیار کردہ وینٹی لیٹر کو رجسٹرڈ کیا گیا۔ سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم روف نے وینٹی لیٹر رجسٹریشن کی تصدیق کردی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ آئی لیووینٹی لیٹر کو مکمل تکنیکی جانچ کے بعد رجسٹرڈ کیا ہے۔ اس وینٹی لیٹر کو آئی لیوو کا نام دیا گیا ہے۔  انھوں نے بتایا کہ اس وینٹی لیٹر کو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے تیار کیا ہے اور اس کی رجسٹریشن ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت 5 سال کیلئے کی گئی ہے۔

ڈاکٹرعاصم رؤف نے کہا کہ ملک میں میڈیکل ڈیوائسز سازی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے اور آئی لیو وینٹی لیٹر کی تیاری خود انحصاری کی جانب بڑا قدم ہے۔

وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں تیار ایک اوروینٹی لیٹرمعیارکےمراحل مکمل کرکےرجسٹرڈکرلیاگیا ہے۔ 2سال میں میڈیکل ،سائنسدانوں اور انجینئرز نے شاندار کارنامے انجام دئیے ہیں۔

متعلقہ خبریں