ڈسکہ میں پولنگ توبعد میں پہلے مجرم کابتایا جائے، شاہدخاقان

انصاف کا دوہرا نظام نہیں چل سکتا

ن لیگ کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ 20 پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ تو بعد میں پہلے اس سوال کا جواب دیا جائے کہ یہ جرم کس نے کیا تھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیا اغوا کرنا جرم نہیں، کیا ووٹوں کو اٹھا کر لے جانا جرم نہیں، کیا عوام کے مینڈیٹ کو پامال کرنا اور اس کو چوری کرنا جرم نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ انصاف کا دوہرا نظام نہیں چل سکتا جس میں جو اپوزیشن میں ہو وہ عدالت میں کھڑا ہو جبکہ جو حکمران ہو وہ ہر قانون و آئین کو پامال کرے اور کوئی پوچھنے والا ہی نہ ہو۔

ڈسکہ این اے 75: الیکشن کمیشن نے نتائج روک دیئے

واضح رہے کہ 19 فروری کو ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے موقع پر مخالفین جماعت کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے جس دوران فائرنگ بھی ہوئی۔ ہنگامہ خيزی اتنی بڑھی کہ گولياں چلنے سے 2 افراد جاں بحق، جب کہ 7 زخمی ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے تنازعہ بڑھنے پر تنائج روکنے کا حکم دیا تھا۔

ابتدا میں قومی اسمبلی کے حلقہ اين اے 75 ڈسکہ کے نتائج تاخير کا شکار رہے۔ کئی پولنگ اسٹيشنز کا عملہ رزلٹ ليکر ريٹرننگ آفيسر کے پاس نہيں پہنچ سکا۔ تاہم رات بھر انتظار کے بعد عملہ صبح پہنچنا شروع ہوئے۔

متعلقہ خبریں