ڈہرکی: مال بردار ٹرین کی 2بوگیاں الگ ہوگئیں

Daharki Train

ڈہرکی میں داد لغاری پھاٹک کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی 2بوگیاں الگ ہوگئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق بوگیاں الگ ہونے کے باعث ٹرین کو روک لیا گیا جبکہ مرمتی عملے کی جانب سے بوگیوں کو آپس میں جوڑنے کا کام جاری ہے۔

داد لغاری پھاٹک اَپ ٹریک ٹرینوں کے لیے بند کر دیا گیا جس سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

کوٹری: مال بردار ٹرین کی 2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوٹری کے مقام پر مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اترنے پر ڈاؤن یارڈ ٹريک پر مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہوگئی تھی۔

اس سے قبل 7جون کی صبح 3بج کر 38 منٹ پر کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹری سے اتر کر ڈاؤن ٹریک پر جا گریں جو راولپنڈی سے کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس سے ٹکرا گئیں۔

ڈی ایس ریلوے سکھر کے مطابق ٹرین حادثے میں 14 بوگیاں متاثر ہوئیں جبکہ 3 مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔

متعلقہ خبریں