ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپوں میں تصادم،3افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں کوچی پاوندگان کے علاقے میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ پنیالہ کی حدود میں پیش آیا جس میں ایک گروپ کے دو جبکہ مخالف گروپ کا ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پنیالہ  ڈگری کالج کے قریب پہاڑوں پر دو گروہوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں اب تک 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق دونوں گروپوں کا تعلق پنجاب کے علاقے چکوال سے ہے جن کا آج پنیالہ کے مقام پر آمنا سامنا ہونے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں