ڈیرہ غازی خان:بس،ٹرک میں تصادم،29افراد جاں بحق

فوٹو ڈیجیٹل

ڈیرہ ڈیرہ غازی خان میں بس اور ٹرک میں تصادم کے باعث 29 مسافر جاں بحق جبکہ 41 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثے کا شکار ہونے والی بس سیالکورٹ ڈی جی خان آرہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو ایمرجنسی ڈاکٹر نئیرعالم کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے پر جھوک یار شاہ کے مقام پر پیش آیا۔ جہاں سیال کوٹ سے پنجاب کے ضلع راجن پور جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 10زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

متعلقہ خبریں