ڈیرہ غازی خان:کلاچی کےمقام پر دریائے لونی میں اونچے درجے کا سیلاب

کلاچی کے دریاٸے لونی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور نشیبی علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصيل کلاچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش سے پہاڑوں سے آنے والا پانی کے ریلوں سے دريائے لونی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

علاقہ گنڈہ پوری کے مرکزی شہر کلاچی ميں دونوں اطراف سے پانی داخل ہوگیا ہے جن میں محلہ عثمان خيل، محلہ جتانوالہ اور محلہ ہارون آباد شامل ہیں۔کئی مقامات پر پڑنےوالے شگاف کو پر کرنے کےلیے شہری اپنی مدد آپ کےتحت  مصروف عمل ہیں۔ کئی مقامات پر مکانات گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں