ڈیرہ غازی خان میں فائرنگ، 2بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق

واقعہ پانی کے تنازع پر پیش آیا

Your browser does not support the video tag.

ڈیرہ غازی خان میں پانی کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ ہیبت میں پانی کے تنازع پر دو گروپوں میں تلخ کلامی کے بعد نوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے، مرنیوالوں میں 2 بھائی اور ایک کزن شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کیلئے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں