بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
کسٹم حکام کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں نوتال چیک پوسٹ پر چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ خورشید حسنی، انسپیکٹر علی احمد لہڑی اور کسٹمز کے دیگر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے بجری سے بھرے ٹرک سے 430 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔
حکام کے مطابق برآمد شدہ منیشات کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے، ملزمان چرس بیرون ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے۔
متعلقہ خبریں