ڈیفنس: حملہ کرنےوالے کتےتربیت یافتہ نہیں تھے، اینیمل ایکٹوسٹ

پالتو جانوروں کی ٹریننگ بہت ضروری ہے

اینیمل ایکٹوسٹ صدف عارف کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے ڈیفنس فیز سکس کے علاقے میں پالتو کتوں کا حملہ انکی ٹریننگ نہ ہونے کے باعث ہوا۔

اینیمل ایکٹوسٹ کا کہنا ہے کہ واقعے کو دیکھ کرلگتا ہے کہ دونوں پالتو کتوں کی ٹریننگ نہیں ہوئی جبکہ اگر ویڈیو میں مالک کو دیکھا جائے جو انہیں روکنے کی کوشش کررہا ہے وہ بھی صحیح طریقے سے ٹرین نہیں تھا۔ صدف عارف نے کہا کہ شہر میں مختلف پالتو جانور پالنے کا شوق بڑھ رہا ہے تاہم شہری اپنے جانوروں کو ٹریننگ نہیں دیتے جس کے باعث جانور کبھی بھی حملہ کردیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں کراچی میں ایک این جی او نے 2لاکھ سے زائد کتوں کی ویکسینیشن کی تھی۔

کراچی:ڈیفنس میں پالتو کتوں کا شہری پر حملہ، مقدمہ درج

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیفنس فیز سکس میں دو پالتو کتوں نے اچانک راہگیر پر حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ کتوں کے مالک کیخلاف درج کرلیا تھا۔

متعلقہ خبریں