ڈی آئی خان:ٹی ٹی پی علاقائی کمانڈر سمیت2افرادآپریشن میں ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشت گردوں کی اطلاع پر حساس اداروں اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے دو مبینہ کارندے مارے گئے۔
پولیس کے مطابق جب پولیس اہلکار دہشت گردوں کے ٹھکانے پر پہنچی تو دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جوابی فائرنگ میں دونوں دہشت گرد مارے گئے۔
حکام کے مطالبق ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کالعدم ٹی ٹی پی تنطیم کا علاقائی کمانڈر اور خودکش جیکٹ بنانے کا ماہر تھا۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد مختلف ملک دشمن سرگرمیوں اور دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ خبریں