ژوب میں پاک افغان سرحد پر ’دہشتگرد حملہ‘، ایف سی کے چار اہلکار ہلاک

بدھ 5 مئی 2021 12:33

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ژوب واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ اانتہائی افسوسناک ہے (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ایف سی کے چار اہلکار ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے ہیں۔
بدھ کوپاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری  پریس ریلیز کے مطابق افعانستان کی جانب سے دہشت گردوں نے حملہ اس وقت کیا جب ایف سی کے اہلکار پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے۔
شہید ہونے والوں میں حولدار نور زمان، سپاہی شکیل عباس، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ژوب واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ اانتہائی افسوسناک ہے۔ دہشت گرد پاک افواج کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔‘