کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملہ، وزیراعظم کا تحقیقات کا مطالبہ

وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔
جمعے کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ’میں کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر بزدلانہ حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میں اس بہادر سکیورٹی گارڈ کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے ان (ناظم الامور) کی جان بچانے کے لیے خود گولی کھا لی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں سکیورٹی گارڈ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں اور اس گھناؤنے فعل کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔‘