کابینہ اجلاس:فوجیوں کےخصوصی الاؤنس کی منظوری ایجنڈےمیں شامل

Federal cabinet meeting 2021

فوٹو: آن لائن

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں نوشہرہ میں ریلوے اراضی پر کثیر المنزلہ بلڈنگ کی تعمیر پر بریفنگ دی جائےگی۔کابینہ کو اسلام آباد کے سیکٹر ای 8 اور ای 9 میں تجاوزات سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔کابینہ کو ایگرو اور نان ایگرو پراجیکٹ کی رجسٹریشن کے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں مسلح افواج کے اہلکاروں کیلئے خصوصی الاؤنس2021 کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ حلیم عادل شیخ  کی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ تحریک لبیک پاکستان  کو کالعدم قرار دینے سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔اقبال اکیڈمی پاکستان کے نائب صدر اور گورننگ باڈی کے ناموں کی منظوری ایجنڈےکاحصہ ہے۔ دواؤں کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل پرائس مقررکرنےکی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں آئیسکو کے سی ای او کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ ایم ڈی نیشنل انجیئنرنگ سروس کی تقرری اور 3 ماہ کی مدت میں توسیع کی منظوری متوقع ہے۔ پاکستان ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے سی ای او کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ کمیٹی نجکاری اور کابینہ کمیٹی توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی جبکہ افغان مہاجرین کی ممکنہ پاکستان آمد سے متعلق معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں