کامونکی: مسافر بس کی 2کاروں کو ٹکر، بچی جاں بحق

News-in-Brief-Urdu

کامونکی میں مسافر بس کے دو کاروں سے ٹکرا کر الٹنے سے 8سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق مسافر بس سیالکوٹ سے لاہور جا رہی تھی کہ کامونکی دیوان روڈ منڈیالہ تیگہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث آگے جانے والی دو کاروں سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

حادثے میں 8سالہ بچی موقع پر ہی دم تور گئی جبکہ 5افراد شدید زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پانچ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری سول اسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ خبریں