کامیڈین عمرشریف کی اہلیہ کاویڈیو پیغام

قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی

Your browser does not support the video tag.

معروف کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں سے اداکار کی صحت کےحوالے سے دعاؤں کی اپیل کردی۔

زرین عمر نے امریکا روانگی کےموقع پر ائیرایمبولنس سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اداکار کے مداحوں سے عمر شریف کے بخیر و عافیت امریکا منتقلی کیلئےدعا کرنے کا کہا۔

ویڈٰیو میں عمر شریف کی اہلیہ زرین نے کہا کہ ہم ائیر ایمبولنس میں ہیں، آپ سب کی دعاؤں سے ہی یہاں تک پہنچے ہیں، میں آپ سب کی دعاؤں کے ساتھ ہی عمر کو امریکا لے کر جانا چاہتی ہوں، یہ رسکی فلائٹ ہے لہٰذا آپ سب عمر شریف کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ ہم خیر خیریت سے امریکا کے اسپتال میں پہنچ جائیں اور جلد از جلد علاج ہوجائے۔

ايئرايمبولينس کراچی پہنچنے کےوقت معروف کامیڈین عمر شريف کا بلڈ پريشر بڑھا ہوا تھا تاہم بلڈ پريشر کم ہوتے ہی سفر کے ليے روانہ کرنےکا فيصلہ کيا گیا۔

قبل ازیں کراچی کے نجی اسپتال سے عمرشريف کراچی ايئرپورٹ پہنچنےتو سول ايوی ايشن اتھارٹی کےحکام نے عمر شريف کو پھول پيش کيئے اور نيک خواہشات کا اظہار کيا۔

عُمرشریف خصوصی ائرایمبولینس سے امریکا روانہ

عمر شريف اور اہلخانہ کو لےجانے والی ايئرايمبولينس پہلےجرمنی ميں مختصر قيام کے بعد تقريبا 16 گھنٹے ميں واشنگٹن پہنچےگی۔

دوسری جانب جارج واشنگٹن يونيورسٹی اسپتال ميں معروف کامیڈین کے پروسيجر کی تمام تيارياں مکمل کلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دل کے عارضے سمیت مختلف امراض میں مبتلا کامیڈین اداکار عمر شریف کو علاج کےلیے آج دوپہر ائیر ایمبولنس میں امریکا روانہ کر دیا گیا ہے، اہلیہ زرین عمر اداکار کے ہمراہ گئی ہیں۔

یاد رہے کہ عمر شريف کو تين ہفتے قبل حالت بگڑنے کے بعد وزيراعظم عمران خان نے امريکا منتقلی ميں مدد دينے کے ليے اپيل کی تھی۔ جس کے بعد وفاقی اور سندھ حکومت نے ويزہ اور ايئرايمبولينس کی جلد فراہمی کے انتظامات کيے گئے۔

تازہ ترین

بچوں پرتشدد،سینٹ کا بل متفقہ طورپر منظور
کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش
امام حسین اور شہدا کربلا کا چہلم،ٹریفک پلان جاری
برطانوی ادارے نےتحقیقات میں منی لانڈرنگ مسترد کردی، شاہد خاقان