کامیڈی سے بھرپور ہارر فلم ’’ادھم پٹخ‘‘ کا ٹریلر جاری

فلم عیدالاضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی

Your browser does not support the video tag.

کامیڈی ہارر فلم ’’اُدھم پٹخ‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم میں مرکزی کردار فیضان شیخ اور حرا عمر ادا کررہے ہیں۔

کامیڈی ہارر فلم ’’اُدھم پٹخ‘‘ عیدالاضحیٰ پر پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ کے کے فلمز نے قہقہوں، ڈر و خوف سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا۔

فلم کو میٹرو لائیو ڈسٹری بیوشن عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں ریلیز کرنے جارہا ہے، اُدھم پٹخ کی نمایاں کاسٹ میں فیضان شیخ، حرا عمر، علی رضوی، شبانہ حسن، طہٰ ہمایوں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

فلم میں ایک گروپ کو زومبیوں کے نرغے میں دکھایا گیا ہے اور وہ کیسے ان کے گھیرے سے نکلتے ہیں، یہ ہارر کامیڈی کا بنیادی خیال ہے۔

فلم کے لکھاری و ہدایتکار ابو علیحہ ہیں جو اس سے قبل کتاکشا، تیور، ونس اپان آ ٹائم ان کراچی اور لاک ڈاؤن جیسی فلمیں بناچکے ہیں۔

ڈیڑھ برس کی سنیما بندش کے بعد گھر بیٹھے شائقین کو اُدھم پٹخ سنیما گھروں میں لانے میں کتنا کامیاب ہوتی ہے، یہ عیدالاضحیٰ پر پتہ چل جائے گا۔

متعلقہ خبریں