کترینہ کیف کیلئے سلمان خان کا محبت بھرا پیغام

بالی ووڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ اور اداکارہ کترینہ کیف کو ان کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرے انداز میں مبارکباد دی ہے۔

سلمان خان نے انسٹاگرام پر اپنی اور کترینہ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کو ان کی سالگرہ پر صحت مند اور خوش حال زندگی کی دعا دیتے ہوئے پیار اور عزت و احترام کا اظہار کیا۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کترینہ آپ کو ایک حیرت انگیز سالگرہ کی مبارکباد، آپ کی زندگی میں بے پناہ محبتیں اور احترام کے ساتھ آپ صحت مند، دولت مند اور عقل مند رہیں۔

دوسری جانب کترینہ کیف نے بھی اپنے انسٹا اسٹوری پر سلمان خان کا شکریہ ادا کیا۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ روز اپنی 38ویں سالگرہ منا رہی تھیں۔

متعلقہ خبریں