کراچی، پلوشہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ

کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹ انتخابات میں سندھ سے امیدوار پلوشہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

پلوشہ خان کے مطابق 5 سے زائد افراد آئے۔ گھروالوں کو دھمکیاں دیں اور بار بار یہ کہتے رہے کہ پلوشہ خان کو باہر نکالو۔

پی پی رہنما کے مطابق وہ تھانے میں درخواست دے رہی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کو بھی واقعے کی اطلاع دے دی ہے۔ معلوم نہیں کہ مشکوک افراد کی آمد کا مقصد کیا تھا تاہم اہل محلہ بھی واقعے پرتشویش میں مبتلا ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجدسدوزئی نے بتایا کہ پلوشہ خان نے تحریری درخواست نہیں دی مگر گھر کے باہرم شکوک افراد کی اطلاع دی ہے۔ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں