کراچی:آئندہ چند روزمیں بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات

کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور آئندہ چند روز میں بھی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ہفتے کو محکمہ موسميات نےبتایا ہے کہ کراچی میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت37ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت کراچی کا  درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جنوب مشرقی سمت سے ہوا کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65فیصد رہا۔

ڈائریکٹر میٹ سندھ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں مئی اور جون کے مہینے میں اوسط درجہ حرارت 35 ڈگری تک رہتا ہے اور فی الحال بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15 سے 20جون تک شہر کا موسم گرم رہتا ہے اور اس کے بعد بادل بننے کی وجہ سے موسم میں بہتری آتی ہے۔

متعلقہ خبریں