کراچی:اسکیٹنگ فورس ایک بھی لٹیرہ پکڑنےسےقاصر

ٹریفک جام میں پھنسےشہریوں کولٹنےسےبچانا تھا

Your browser does not support the video tag.

کراچی میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی اسکیٹنگ فورس سندھ پولیس کا ایک اور ناکارہ پروجیکٹ ثابت ہوئی۔

اسکیٹنگ فورس کی تشکیل ہوئے 6 ماہ گزر چکے جس کی سندھ پولیس نے گزشتہ سال دسمبر میں خوب تشہیر بھی کی تھی لیکن اس کے جوان اب تک ایک اسٹریٹ کرمنل بھی نہ پکڑ سکی۔دس مرد اور اتنی ہی خواتین اہلکاروں پر مشتمل نفری کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے اسکیٹنگ کرتے ہوئے اسلحہ چلانے تک کی ترتیب دی تھی تاکہ وہ خصوصاً ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کو لٹنے سے بچائے اور لٹیروں کو دبوچے۔کوئی کارکردگی سامنے نہ آنے کے سبب بھی عوام اب تک اسکیٹنگ فورس کی تعیناتی سے ہی بے خبر ہیں۔ ایس ایس یو کے موجودہ افسران کے مطابق اسکیٹنگ فورس کو مزید تربیت کے لیے رزاق آباد ٹریننگ سینٹر بھیجا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں