کراچی:بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات

Karachi, Weather, Clouds

کراچی میں جاری گرمی کا زورٹوٹ گیا ہے اور لوُ کے تھپیڑوں میں کمی آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی صبح کراچی کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران ہوا کی رفتار 9 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے38 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ دن میں ہوا کی رفتار 19 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ شہرمیں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو کراچی میں کئی روز کی شدید گرمی کے بعد مٹی کا طوفان آگیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں