کراچی:جولائی کےپہلے ہفتےکے بعد بارش کا امکان،محکمہ موسمیات

مون سون سیزن جولائی سے وسط ستمبر تک جاری رہے گا

محکمہ موسمیات نے کراچی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

چيف ميٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے سماء سے بات کرتےہوئے بتایا کہ مون سون سیزن جولائی سے وسط ستمبر تک جاری رہے گا تاہم فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے موسم جزوی ابرآلود رہے گا اورجولائی میں اندازہ ہوگا کہ بارش کا اسپیل کیسا رہے گا۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے کراچی کے کچھ علاقوں میں پری مون سون کے حوالے سے بادل برسے تھے۔ سمندری ہوائیں بند رہنے کے باعث شہر میں حبس کی کیفیت تھی اور شہری شدید پریشانی میں مبتلا تھے۔

متعلقہ خبریں